25 نومبر 2011 - 20:30

لاہور...وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نیٹو حملوں کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی.

ابنا: ڈرون اور نیٹو حملوں سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، بلکہ دہشت گرد دوبارہ متحد ہو جاتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ این آر او پر تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی اس پر آئین اور قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں امریکی امداد کو سراہتے ہیں لیکن ڈرون حملے رکوانے کے لئے ان تک پاکستانی قوم کے جذبات پہنچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے غربت کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ سے ہی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو روکا جا سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نیٹو حملہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے،اس موقع پر امریکی قونصل جنرل ماریا نینافائیٹ نے کہا کہ ا مریکی حکومت تعلیم کے شعبے میں پاکستانی طلبا سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ........

/169